فهرس الكتاب

الصفحة 2060 من 6343

اللہ تبارک و تعالیٰ آگاہ فرماتا ہے کہ جب کبھی وہ کسی ظالم بستی کو ہلاک کرنا اور عذاب کے ذریعے سے اس کا استیصال کرنا چاہتا ہے تو وہ اس میں رہنے والے خوشحال لوگوں کو حکم دیتا ہے۔۔۔ یعنی کونی و قدرتی حکم۔۔۔ وہ اس میں نافرمانیاں کرتے ہیں اور ان کی سرکشی بڑھ جاتی ہے۔ {فَحَقَّ عَلَيْهَا الْقَوْلُ} ''تب ثابت ہوجاتی ہے ان پر بات'' یعنی کلمہ عذاب، جسے کوئی نہیں ٹال سکتا۔ {فَدَمَّرْنَاهَا تَدْمِيرًا} ''پس اس بستی کو ہم ہلاک کر کے رکھ دیتے ہیں۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت