فهرس الكتاب

الصفحة 1126 من 6343

{فَلَمَّا عَتَوْا عَن مَّا نُهُوا عَنْهُ} " پھر جب وہ بڑھ گئے اس کام میں جس سے وہ روکے گئے تھے" یعنی وہ نہایت سنگ دل ہوگئے۔ ان میں نرمی آئی نہ انہوں نے نصیحت حاصل کی۔ {قُلْنَا لَهُمْ} " تو ہم نے ان سے کہا" یعنی قضا و قدر کی زبان میں {كُونُوا قِرَدَةً خَاسِئِينَ} " ہوجاؤ تم بندر ذلیل" پس وہ اللہ کے حکم سے بندر بن گئے اور اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنی رحمت سے دور کردیا، پھر اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا کہ ان میں سے جو لوگ باقی بچ گئے تھے ان پر ذلت اور محکومی مسلط کردی گئی۔ چنانچہ فرمایا:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت