فهرس الكتاب

الصفحة 1176 من 6343

یعنی اللہ تعالیٰ کی نعمت کو یاد کرو کہ جب اس نے دشمنوں کے ساتھ تمہاری مڈ بھیڑ کو یقینی اور قریب کردیا، تو تم نے اپنے رب کو مدد کے لئے پکارا اور اس سے اعانت اور نصرت کے طلب گار ہوئے۔ { فَاسْتَجَابَ لَكُمْ} " پس اس نے تمہاری پکار کا جواب دیا" اور متعدد امور کے ساتھ تمہاری مدد فرمائی، مثلًا اللہ تعالیٰ نے تمہاری مدد کے لئے فرشتوں کو بھیجا {بِأَلْفٍ مِّنَ الْمَلَائِكَةِ مُرْدِفِينَ } " ہزار فرشتے لگاتار آنے والے" یعنی وہ پے در پے ایک دوسرے کے پیچھے آرہے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت