فهرس الكتاب

الصفحة 959 من 6343

{ وَهُوَ الَّذِي جَعَلَكُمْ خَلَائِفَ الْأَرْضِ} " اور وہی تو ہے جس نے زمین میں تم کو اپنا نائب بنایا۔" یعنی تم ایک دوسرے کے جانشین بنتے ہو۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے تمہیں زمین میں جانشین بنایا اور زمین کی تمام موجودات کو تمہارے لئے مسخر کر کے تمہیں آزمایا تاکہ وہ دیکھے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔ {وَرَفَعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ} " اور بلند کیا اس نے تمہیں درجوں میں ایک کو ایک پر" یعنی قوت، عافیت، رزق خلقت اور خلق میں ایک دوسرے پر فوقیت عطا کی {لِّيَبْلُوَكُمْ فِي مَا آتَاكُمْ ۗ} " تاکہ تمہیں آزمائے وہ ان چیزوں میں جو اس نے تمہیں دیں۔" پس تمہارے اعمال ایک دوسرے سے متفاوت ہیں {إِنَّ رَبَّكَ سَرِيعُ الْعِقَابِ} " تمہارا رب ان لوگوں کو بہت جلد سزا دینے والا ہے۔" ان کو جو اس کی نافرمانی اور اس کی آیات کی تکذیب کرتے ہیں {وَإِنَّهُ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ } " اور بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے۔" ان لوگوں کے لئے جو اس پر ایمان لاتے ہیں، نیک عمل کرتے ہیں اور مہلک گناہوں سے توبہ کرتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت