{وَالصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَ} یعنی صبح جب اس کی علامات ظاہر ہونے لگیں اور روشنی تھوڑی تھوری پھوٹنے لگے، یہاں تک کہ مکمل ہوجائے اور سورج نکل آئے۔ یہ بڑی بڑی نشانیاں جن کی اللہ تعالیٰ نے قسم کھائی ہے ، قرآن کی سند کی قوت ، اس کی جلالت اور ہر شیطان مردود سے اس کی حفاظت کی بنا پر ہے۔