{ وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ } " اور نہ غسلین کے سوا اور ان کا کوئی کھانا ہے۔ " یہ اہل جہنم کی پیپ ہے جو حرارت، کڑواہٹ، بدبو اور بدذائقہ ہونے میں انتہا کو پہنچی ہوئی ہوگی۔ نہیں کھائیں گے یہ قابل مذمت کھانا { إِلَّا الْخَاطِئُونَ } مگر خطاکار ہی جو سیدھے راستے سے ہٹ گئے اور ہر اس راستے پر چل پڑے جو انہیں جہنم تک پہنچاتا ہے، اس لیے وہ دردناک عذاب کے مستحق ٹھہرے۔