فهرس الكتاب

الصفحة 602 من 6343

{وَّاسْتَغْفِرِ اللَّـهَ} " اور اللہ سے مغفرت طلب کریں۔" اگر آپ سے کوئی کوتاہی صادر ہوئی ہے تو اس کی بخشش طلب کیجیے۔ {إِنَّ اللَّـهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا } " بے شک اللہ بہت بخشنے والا، نہایت مہربان ہے" جو کوئی اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہے اور توبہ کر کے اس کی طرف رجوع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے بڑے بڑے گناہوں کو بخش دیتا ہے اور اس کے بعد اس کو عمل صالح کی توفیق سے نوازتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے ثواب کے حصول اور اس کے عقاب کے زوال کا موجب بنتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت