{وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ } " بے شک تمہارا رب تو غالب ہے۔" جو اپنی قوت اور غلبے کی بنا پر اپنے دشمنوں پر غالب ہے اور اس نے ان کو طوفان کے ذریعے سے غرق کردیا۔ { الرَّحِيمُ } " مہربان ہے۔" یعنی وہ اپنے اولیا پر بہت مہربان ہے اس نے حضرت نوح علیہ السلام اور ان کے ساتھ اہل ایمان کی نجات دی۔