فهرس الكتاب

الصفحة 6232 من 6343

پھر اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا کہ کافروں کے پاس واضح دلیل آجانے کے بعد ان کی جزا کیا ہوگی ،چنانچہ فرمایا: {اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ اَہْلِ الْکِتٰبِ وَالْمُشْرِکِیْنَ فِیْ نَارِ جَہَنَّمَ} "بے شک وہ لوگ جنہوں نے اہل کتاب اور مشرکین میں سے کفر کیا، جہنم کی آگ میں ہوں گے۔" اس کا عذاب ان کا احاطہ کرلے گا اور اس کی عقوبت ان پر بہت شدت اختیار کرلے گی۔ {خٰلِدِیْنَ فِیْہَا } یہ عذاب ان سے کبھی منقطع نہیں ہوگا اور وہ جہنم کے اندر اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس رہیں گے {اُولٰیِٕکَ ہُمْ شَرُّ الْبَرِیَّۃِ} " یہ لوگ مخلوق میں سے بدتر ہیں ۔"کیونکہ انہوں نے حق کو پہچان کر اس کو ترک کردیا اور یوں دنیا وآخرت میں انہوں نے نقصان اٹھایا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت