فهرس الكتاب

الصفحة 5609 من 6343

پھر وہ ایک دوسرے سے کہیں گے کیا تم انہیں جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو؟ وہ ان کو جھانک کر دیکھیں گے تو انہیں جہنم کے درمیان اس حال میں پائیں گے کہ انہیں عذاب دیا جا رہا ہوگا تو وہ ان سے کہیں گے: {مَا سَلَکَکُمْ فِیْ سَقَرَ} یعنی کس چیز نے تمہیں جہنم میں ڈالا ہے اور کس گناہ کے سبب سے تم جہنم کے مستحق قرار پائے ہو؟ {قَالُوْا لَمْ نَکُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَ۔ وَلَمْ نَکُ نُطْعِمُ الْمِسْکِیْنَ} " کہیں گے: ہم نماز پڑھتے تھے نہ مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے" یعنی ہم معبود کے لیے اخلاص اور احسان رکھتے تھے نہ ضرورت مند مخلوق کو فائدہ پہنچاتے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت