فهرس الكتاب

الصفحة 5578 من 6343

یہ آیات کریمہ معاند حق اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کھلی جنگ کرنے والے، ولید بن مغیرہ کے بارے میں نازل ہوئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس کی ایسی مذمت کی ہے کہ ایسی مذمت کسی کی نہیں کی۔ یہ ہر اس شخص کی جزا ہے جو حق کے ساتھ عناد اور دشمنی رکھتا ہے، اس کے لیے دنیا کے اندر رسوائی ہے اور آخرت کا عذاب زیادہ رسوا کن ہے ۔فرمایا: {ذَرْنِیْ وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِیْدًا} " مجھے اور اس شخص کو چھوڑ دو جسے میں نے اکیلا پیدا کیا " یعنی میں اسے اکیلا، کسی مال اور اہل وعیال وغیرہ کے بغیر پیدا کی۔ پس میں اس کی پرورش کرتا رہا اور اسے عطا کرتا رہا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت