فهرس الكتاب

الصفحة 3690 من 6343

{وَقَالُوا} " اور وہ پکار اٹھیں گے" اسی حالت میں، کہ {آمَنَّا} " ہم ایمان لائے" اللہ تعالیٰ پر اور ان امور کی تصدیق کی جن کو ہم جھٹلایا کرتے تھے۔ {وَ} " اور" لیکن {أَنَّىٰ لَهُمُ التَّنَاوُشُ} " اب انہیں (حصول ایمان) کہاں سے میسر ہوگا" {مِن مَّكَانٍ بَعِيدٍ} " اتنے دور کے مقام سے" اب ان کے درمیان اور ان کے ایمان کے درمیان بڑے فاصلے حائل ہوگئے ہیں اور اس حال میں ایمان محال ہوگیا ہے۔ اگر یہ لوگ بروقت ایمان لائے ہوتے تو ان کا ایمان مقبول تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت