فهرس الكتاب

الصفحة 4613 من 6343

{ أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ } جنہوں نے زمین میں فساد پھیلایا اور قطع رحمی کی { لَعَنَهُمُ اللّٰـهُ } وہ یوں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنی رحمت سے دور کردیا اور وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضی کے قریب ہوگئے۔ { فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَىٰ أَبْصَارَهُمْ } اللہ تعالیٰ نے ان کا یہ حال کردیا کہ وہ ایسے بات سنتے ہیں نہ دیکھتے ہیں جو انہیں فائدہ دے۔ پس ان کے کان ہیں جس سے ان پر حجت قائم ہوتی ہے۔ وہ آنکھیں رکھتے ہیں مگر وہ ان آنکھوں سے عبرتوں اور آیات کو دیکھتے ہیں نہ دلائل و براہین کی طرف التفات کرتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت