فهرس الكتاب

الصفحة 2372 من 6343

{ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا } " اسی کے لئے ہے جو آسمان میں ہے اور جو زمین میں ہے اور جو ان دونوں کے درمیان ہے۔" تمام ملائکہ، جن و انس، حیوانات، جمادات اور نباتات { وَمَا تَحْتَ الثَّرَىٰ } " اور جو کچھ سطح زمین کے نیچے ہے" سب اللہ تعالیٰ کی ملکیت اور تمام لوگ اس کے بندے ہیں جو اس کے دست تدبیر اور اس کی قضا و قدر کے تحت مسخر ہیں۔ اقتدار الٰہی میں ان کا کوئی حصہ نہیں اور وہ خود اپنی ذات کے لئے کسی نفع و نقصان، موت و حیات اور دوبارہ اٹھائے جانے پر کوئی اختیار نہیں رکھتے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت