فهرس الكتاب

الصفحة 3015 من 6343

{ كَذٰلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا } " اسی طرح ہوا اور ہم نے ان تمام چیزوں کا وارث بنادیا" یعنی ان باغات، چشموں، کھیتیوں اور خوبصورت اقامت گاہوں کا { بَنِي إِسْرَائِيلَ } " بنی اسرائیل کو" جن کو اس سے پہلے انہوں نے اپنا غلام بنا رکھا تھا اور وہ ان سے نہایت پر مشقت کام لیتے تھے۔۔۔ پاک ہے وہ ذات، جو جسے چاہتی ہے اقتدار عطا کرتی ہے اور جس چاہتی ہے اقتدار چھین لیتی ہے، جسے چاہتی ہے، اس کی اطاعت کی بنا پر عزت عطا کرتی ہے اور جسے چاہتی ہے اس کی نافرمانی کے بنا پر ذلت سے ہمکنار کرتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت