فهرس الكتاب

الصفحة 2895 من 6343

قیامت کے روز مشرکین اور ان کے خود ساختہ معبودوں کے احوال کے بارے میں اللہ تعالیٰ آگاہ فرماتا ہے کہ ان کے خود ساختہ معبود ان سے براءت کا اظہار کریں گے اور ان کی تمام کوششیں رائیگاں جائیں گی۔ فرمایا: { وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ } " اور اس دن اکٹھا کرے گا ان کو۔" یعنی ان تکذیب کرنے والے مشرکین کو اکٹھا کرے گا { وَمَا يَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللّٰـهِ فَيَقُولُ } " اور ان کو بھی جن کی وہ عبادت کرتے تھے اللہ کے سوا، اور کہے گا۔" یعنی اللہ تعالیٰ ان مشرکین کو جھڑکنے کی خاطر ان کے جھوٹے معبودوں سے مخاطب ہو کر کہے گا: { أَأَنتُمْ أَضْلَلْتُمْ عِبَادِي هَـٰؤُلَاءِ أَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِيلَ} " کیا تم نے میرے بندوں کو گمراہ کیا تھا یا وہ خود ہی راستے سے بھٹک گئے تھے؟" یعنی کیا تم نے انہیں اپنی عبادت کا حکم دیا تھا اور اس کو ان کے سامنے آراستہ کیا تھا یا یہ خود ان کی اپنی کارستانی تھی؟

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت