فهرس الكتاب

الصفحة 4526 من 6343

نیز آگاہ فرمایا کہ ان لوگوں کے درد ناک عذاب ہے اور یہ کہ {مِّن وَرَائِهِمْ جَهَنَّمُ} " ان کے پیچھے جہنم ہے۔" جو ان کو سخت عذاب دینے کے لئے کافی ہے {وَ} " اور" بے شک وہ {لَا يُغْنِي عَنْهُم مَّا كَسَبُوا شَيْئًا } مال جو وہ کماتے ہیں ان کے کسی کام نہ آئے۔ {وَلَا مَا اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللّٰـهِ أَوْلِيَاءَ} اور نہ وہ کام آئیں گے، اللہ کے سوا جن کو انہوں نے کار ساز بنا رکھا تھا جن سے یہ لوگ مدد طلب کرتے تھے۔ پس یہ کار ساز ان کو چھوڑ دیں گے، اگر وہ کوئی نفع پہنچا سکتے ہوتے تو وہ خود سب سے زیادہ اس کے محتاج تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت