اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی دی ہوئی خبر کی تاکید کے طور پر فرمایا اور وہ سب سے زیادہ سچ کہنے والا ہے۔ {إِنَّ ذٰلِكَ} " بے شک یہ" جس کا میں نے تمہارے سامنے ذکر کیا ہے {لَحَقٌّ} " حق ہے" اور اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ یہ {تَخَاصُمُ أَهْلِ النَّارِ } "اہل جہنم کا ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا اور تنازعہ ہے۔''