{ إِنِّي جَزَيْتُهُمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوا } میں نے آج ان کو اپنی اطاعت کرنے اور تمہاری اذیتوں کو برداشت کرنے کا بدلہ دیا ہے، حتیٰ کہ وہ مجھ تک پہنچ گئے۔ { أَنَّهُمْ هُمُ الْفَائِزُونَ } " بے شک وہی لوگ کامیاب ہیں۔" یعنی دائمی نعمتیں اور جہنم سے چھٹکارا پاکر کامیاب ہوئے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ ایک اور آیت کریمہ میں فرماتا ہے: { فَالْيَوْمَ الَّذِينَ آمَنُوا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ } (المطففین:83؍34) " آج وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں کافروں پر ہنسیں گے۔ "