{ وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ } " اور جس دن کاٹے گا ظالم، اپنے شرک، کفر اور انبیاء و رسل کی تکذیب کی بنا پر {عَلَى يَدَيْهِ} " اپے ہاتھوں کو۔'' تاسف، حسرت اور حزن و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں پر کاٹے گا۔ { يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا } " وہ کہے گا، ہائے افسوس ! میں نے پکڑا ہوتا رسول کے ساتھ راستہ۔" یعنی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان، آپ کی تصدیق اور آپ کی اتباع کا راستہ۔