{ یُّدْخِلُ مَنْ یَّشَاءُ فِیْ رَحْمَتِہٖ } " وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کردیتا ہے۔" پس اسے اپنی عنایت سے مختص کرتا ہے ، اسے سعادت کے اسباب کی توفیق سے نوازتا ہے اور سعادت کے راستوں کی طرف اس کی راہ نمائی کرتا ہے۔ {وَالظّٰلِمِیْنَ} جنہوں نے ہدایت کی بجائے شقاوت کو منتخب کیا {اَعَدَّ لَہُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا} تو ان کے ظلم اور عدوان کی پاداش میں ،ہم نے ان کے لیے دردناک عذاب تیار کررکھا ہے۔