فهرس الكتاب

الصفحة 4505 من 6343

عذاب میں گرفتار مجرم سے کہا جائے گا: {ذُقْ} اس درد ناک عذاب اور بدترین سزا کا مزا چکھ { إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ} " تو اپنے آپ کو بڑا معزز اور شریف سمجھتا تھا۔" یعنی تو اپنے زعم کے مطابق بہت زبردست اور طاقتور تھا اور سمجھتا تھا کہ تو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچ جائے گا اور تو اللہ تعالیٰ کے ہاں اپنے آپ کو بہت باعزت سمجھتے ہوئے خیال کرتا تھا کہ وہ تجھے عذاب میں مبتلا نہیں کرے گا۔ آج تجھ پر واضح ہوگیا کہ تو انتہائی ذلیل و رسوا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت