فهرس الكتاب

الصفحة 1949 من 6343

{فَأَصَابَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا عَمِلُوا } ''پھر پڑے ان کے سر ان کے برے کام" یعنی ان کے اعمال بد کے اثرات اور ان کی سزا { وَحَاقَ بِهِم} " اور الٹ پڑا ان پر" یعنی ان پر وہ عذاب نازل ہوا { مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ} " جس کے ساتھ وہ ٹھٹھا کرتے تھے" کیونکہ ان کے رسولوں نے جب انہیں عذاب سے ڈرایا تو انہوں نے ان سے استہز کیا اور جو خبر انہوں نے دی اس کا تمسخر اڑایا آخر ان پر وہ عذاب ٹوٹ پڑا جس کا وہ تمسخر اڑایا کرتے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت