فهرس الكتاب

الصفحة 1586 من 6343

{وَمَا نُؤَخِّرُہٗٓ } ہم اس میں تاخیر نہیں کر رہے۔ یعنی قیامت کے روز کی آمد کو ہم موخر نہیں کرتے {اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعْدُوْدٍ } ''مگر وقت مقرر کے لیے'' یعنی جب دنیا کی مدت اور جو کچھ اللہ تعالیٰ نے اس کے اندر مقرر کیا ہے پورا ہوجائے گا اس وقت وہ ان کو ایک اور جہان میں منتقل کرے گا اور وہاں ان پر اپنے احکام جزائی اسی طرح جاری کرے گا جس طرح اس دنیا میں ان پر احکام شرعیہ نافذ کیے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت