فهرس الكتاب

الصفحة 5238 من 6343

یعنی جو کچھ آسمانون میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ،سب اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتے ہیں ،اس کے حکم کی اطاعت کرتے ہیں ،اس کو معبود مانتے ہیں اور اس کی عبادت کرتے ہیں کیونکہ وہ بادشاہ کامل ہے جس کی عالم علوی اور عالم سفلی پر بادشاہی ہے اور تمام مخلوق اس کی مملوک اور اس کی تدبیر کے تحت ہے۔ { الْقُدُّوْسِ} عظمت والا، ہر نقص اور ہر آفت سے پاک ہے {الْعَزِیْزِ} تمام اشیا پر غالب ہے۔ {الْحَکِـیْمِ} وہ اپنی تخلیق وامر میں حکمت والا ہے۔ یہ عظیم اوصاف اکیلے اللہ تعالیٰ کی عبادت کی دعوت دیتے ہیں جس کا کوئی شریک نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت