فهرس الكتاب

الصفحة 869 من 6343

{وَكَذَٰلِكَ } " اور اسی طرح" جب ہم نے ابراہیم کو توحید اور اس کی طرف دعوت کی توفیق عطا کی {نُرِي إِبْرَاهِيمَ مَلَكُوتَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ } " ہم دکھانے لگے ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کے عجائبات" تاکہ وہ چشم بصیرت سے ان قطعی دلائل اور روشن براہین کو ملاحظہ کرلے جن پر زمین اور آسمان کی بادشاہی مشتمل ہے { وَلِيَكُونَ مِنَ الْمُوقِنِينَ } " اور تاکہ وہ صاحب ایقان ہو" کیونکہ تمام مطالب میں دلائل کے قیام کے مطابق ایقان اور علم کامل حاصل ہوتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت