اس لئے فرمایا: {قَالَ رَبِّي يَعْلَمُ الْقَوْلَ} یعنی میرا رب جلی اور خفی ہر بات کو جانتا ہے {فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ} " آسمان اور زمین میں۔" یعنی ہر اس جگہ میں جن کو ان دونوں کے کناروں نے گھیر رکھا ہے {وَهُوَ السَّمِيعُ} یعنی لوگوں کی زبانوں کے اختلافات اور ان کی متنوع حاجات کے باوجود ان کی آوازیں سنتا ہے {الْعَلِيمُ} وہ دلوں کے بھید کو بھی جانتا ہے۔