فهرس الكتاب

الصفحة 4356 من 6343

اللہ تعالیٰ آگاہ فرماتا ہے کہ وہ ہدایت عطا کرنے اور اصلاح کرنے میں تنہا ہے۔ {وَمَن يُضْلِلِ اللّٰـهُ} جسے اللہ تعالیٰ اس کے ظلم کے سبب سے گمراہ کر دے {فَمَا لَهُ مِن وَلِيٍّ مِّن بَعْدِهِ } " تو اس کے بعد اس کا کوئی دوست نہیں۔" جو اس کے معاملے کی سرپرستی کرے اور اس کی راہنمائی کرے۔ {وَتَرَى الظَّالِمِينَ لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ} اور تم ظالموں کو دیکھو گے کہ جب وہ عذاب کا بہت ہی برا، بہت مشکل اور نہایت قبیح منظر دیکھیں گے تو وہ بہت زیادہ ندامت اور اپنے گزشتہ کرتوتوں پر افسوس کا اظہار کریں گے۔ { يَقُولُونَ هَلْ إِلَىٰ مَرَدٍّ مِّن سَبِيلٍ} اور کہیں گے: کیا دنیا میں دوبارہ جانے کا کوئی طریقہ یا کوئی حیلہ ہے تاکہ ہم ان کاموں سے مختلف کام کریں جو ہم پہلے کیا کرتے تھے؟ ان کی یہ درخواست ایک امر محال کے لئے ہوگی جس کا پورا ہونا ممکن نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت