{ذٰلِکَ} وہ چیز جس نے ان کے سامنے نفاق کو مزین کردیا { بِاَنَّہُمْ} اس کا سبب یہ ہے کہ وہ ایمان پر ثابت قدم نہیں ہیں بلکہ { اٰمَنُوْا ثُمَّ کَفَرُوْا فَطُبِعَ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ} "وہ ایمان لائے ،پھر کافر ہوگئے تو ان کے دلوں پر مہر لگادی گئی۔" کہ بھلائی ان کے دلوں میں کبھی بھی داخل نہیں ہوسکے گی۔ {فَہُمْ لَا یَفْقَہُوْنَ} پس وہ سمجھتے نہیں کہ کون سی چیز انہیں فائدہ دیتی ہے اور وہ یاد نہیں رکھتے کہ کیا چیز ان کے مصالح کے لیے فائدہ مند ہے؟