فهرس الكتاب

الصفحة 5229 من 6343

{وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰی عَلَی اللّٰہِ الْکَذِبَ} "اور اس سے زیادہ ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے۔ "جو یہ بہتان طرازی یا اس کے علاوہ بہتان طرازی کرتا ہے ،حالانکہ اس کے پاس کوئی عذر نہیں اور اس کی حجت منقطع ہوگئی کیونکہ { یُدْعٰٓی اِلَی الْاِسْلَامِ } "وہ اسلام کی طرف بلایا جاتا ہے۔" اور اس پر اسلام کے دلائل وبراہین واضح ہوگئے ہیں {وَاللّٰـهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ} " اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔"جو اپنے ظلم پر قائم ہیں جنہیں کوئی نصیحت اپنے ظلم سے باز رکھ سکتی ہے نہ کوئی دلیل وبرہان اس سے ہٹا سکتی ہے، خاص طور پر یہ ظالم لوگ جو حق کے مقابلے میں کھڑے ہوئے ہیں تاکہ اسے ٹھکرا دیں اور باطل کی مدد کریں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت