فهرس الكتاب

الصفحة 4884 من 6343

{وَاَنَّہٗ ہُوَ رَبُّ الشِّعْرٰی} ''اور یقینًا وہی شعرٰی (ستارے) کا رب ہے۔'' اور وہ مشہور ستارہ ''شعرٰی عبود'' ہے جو ''مرزم'' کے نام سے موسوم ہے اگرچہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا رب ہے تاہم شعرٰی کا ذکر خاص طور پر اس لیے کیا کہ کیونکہ جاہلیت کے زمانہ میں اس کی عبادت کی جاتی تھی۔ پس اللہ تبارک و تعالیٰ نے آگاہ فرمایا کہ وہ اشیا جن کی مشرکین عبادت کرتے ہیں مربوب، مدبر اور مخلوق ہیں اس لیے اللہ تعالیٰ کے ساتھ ان کو کیسے معبود قرار دیا جاسکتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت