فهرس الكتاب

الصفحة 1111 من 6343

{قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِأَخِي } " موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی کہ اے میرے رب ! مجھے اور میرے بھائی کو بخش دے۔" { وَأَدْخِلْنَا فِي رَحْمَتِكَ} " اور تو ہمیں اپنی رحمت میں داخل کر۔" تیری بے پایاں رحمت ہمیں ہر جانب سے گھیر لے، کیونکہ تیری رحمت تمام برائیوں کے مقابلے میں ایک مضبوط اور محفوظ قلعہ ہے اور ہر بھلائی اور مسرت کا سرچشمہ ہے۔ { وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ} " اور تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے" یعنی تو ہمارے ماں باپ، اولاد، ہر رحم کرنے والے بلکہ خود ہم سے زیادہ ہم پر رحم کرنے والا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت