فهرس الكتاب

الصفحة 3487 من 6343

{ فَانظُرْ إِلَىٰ آثَارِ رَحْمَتِ اللّٰـهِ كَيْفَ يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا} " اب اللہ کی اس رحمت کے نتائج پر غور کیجیے کہ وہ کیسے زمین کو مردہ ہونے کے بعد زندہ کرتا ہے۔" زمین لہلہانے لگتی ہے اور وہ قسم قسم کی خوبصورت نباتات اگاتی ہے۔ { إِنَّ ذٰلِكَ} وہ ہستی جو زمین کے مردہ ہوجانے کے بعد اسے زندہ کرتی ہے { لَمُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ} " مردوں کو زندہ کرنے والی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔" اور اللہ تعالیٰ کی قدرت کبھی کسی چیز سے قاصر نہیں رہی اگرچہ اس کی قدرت مخلوق کی عقل و فہم سے باریک تر ہوتی ہے۔ ان کی عقل اس کی قدرت کے کرشموں سے حیران ہوجاتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت