فهرس الكتاب

الصفحة 5552 من 6343

پھر اللہ تعالیٰ نے رات کے قیام کے حکم کی حکمت بیان کی ہے، چنانچہ فرمایا: {اِنَّ نَاشِئَۃَ الَّیْلِ} یعنی رات کو سو کر اٹھنے کے بعد نماز پڑھنا {ہِیَ اَشَدُّ وَطْـًا وَّاَقْوَمُ قِیْلًا} نفس پر قابو پانے کے لیے بہت کارگر اور قرآن کے مقصد کے حصول کے زیادہ قریب ہے۔ قلب ولسان اس سے مطابقت رکھتے ہیں، اس وقت مشاغل کم ہوتے ہیں اور جو کچھ وہ پڑھتا ہے اس کا فہم حاصل ہوتا ہے اور اس کا معاملہ درست ہوجاتا ہے ۔ یہ دن کے اوقات کے برعکس ہے کیونکہ دن کے اوقات میں یہ مقاصد حاصل نہیں ہوسکتے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت