فهرس الكتاب

الصفحة 5738 من 6343

چونکہ اللہ تعالیٰ نے اہل تکذیب کے لیے عذاب کا ذکر فرمایا اس لیے محسنین کے لیے ثواب کا بھی تذکرہ کیا، چنانچہ فرمایا: {اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ} " بے شک پرہیزگار" یعنی جو اپنے اقوال، افعال اور اعمال میں تکذیب سے بچنے والے اور تصدیق سے متصف ہیں اور وہ واجبات کو ادا کیے اور محرمات کو ترک کیے بغیر متقی نہیں بن سکتے {فِیْ ظِلٰلٍ} متنوع اقسام کے خوبصورت اور خوش منظر کثیر درختوں کے سائے میں ہوں گے { وَعُيُونٍ } اور خوش ذائقہ پانی اور شراب وغیرہ کے رواں دواں چشموں میں ہوں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت