فهرس الكتاب

الصفحة 4579 من 6343

{ بِأَمْرِ رَبِّهَا } یعنی اپنے رب کے حكم اور اس کی مشیت سے { أَصْبَحُوا لَا يُرَىٰ إِلَّا مَسَاكِنُهُمْ } ''وہ ایسے ہوگئے کہ ان کے مکانات کے سوا اور کچھ دکھائی نہ دیتا تھا۔" اس ہوا نے ان کے مویشیوں، ان کے مال و متاع اور خود ان کو نیست و نابود کردیا۔ { كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْقَوْمَ الْمُجْرِمِينَ } " ہم مجرموں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔" ان کے جرم اور ظلم کے سبب سے۔ اس کے باوجود کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو بڑی بڑی نعمتوں سے نوازا، انہوں نے اس کا شکر ادا کیا نہ اس کا ذکر، اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت