فهرس الكتاب

الصفحة 357 من 6343

: {إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ الْقَصَصُ الْحَقُّ ۚ} " یقینًا صرف یہی سچا بیان ہے" یعنی جو کچھ اللہ نے بیان کیا ہے وہی حق ہے۔ اس کے خلاف ہر چیز باطل ہے۔ { وَمَا مِنْ إِلَـٰهٍ إِلَّا اللَّـهُ} اور کوئی معبود برحق نہیں سوائے اللہ کے" اس کے سوا کسی کی عبادت درست نہیں، کوئی اور ذرہ برابر عبادت کا بھی حق نہیں رکھتا۔ { وَإِنَّ اللَّـهَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ } " بے شک اللہ ہی غالب اور حکمت والا ہے" وہ ہر چیز پر غالب ہے اور ہر چیز اس کے سامنے سرنگوں ہے۔ وہ حکمت والا ہے جو ہر چیز کو صحیح مقام پر رکھتا ہے۔ کافروں کے ذریعے سے مومنوں کی آزمائش میں بھی اس کی حکمت کاملہ موجود ہے۔ جن سے مومن قولی اور عملی طور پر جہاد اور قتال کرتے رہتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت