{وَاَقِیْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ} ''اور تم وزن انصاف سے کرو۔'' یعنی جہاں تک تمہاری قدرت، طاقت اور تمہارے امکان میں ہے وزن کو انصاف کے ساتھ قائم رکھو۔ { وَلَا تُخْسِرُوا الْمِیْزَانَ} یعنی اسے کم نہ کرو کہ اس کی ضد پر عمل کرنے لگو۔ اس سے مراد ظلم وجور اور سرکشی ہے۔