فهرس الكتاب

الصفحة 1880 من 6343

{فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ اللَّيْلِ } ''پس لے نکل اپنے گھر والوں کو کچھ رات رہے سے" یعنی رات کے اوقات میں جب لوگ سو رہے ہوں اور کسی کو آپ کے نکل جانے کا علم نہ ہو {وَاتَّبِعْ أَدْبَارَهُمْ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنكُمْ أَحَدٌ } " اور تو ان کے پیچھے چل اور تم میں سے کوئی مڑ کر نہ دیکھے" یعنی جلدی سے نکل جاؤ {وَامْضُوا حَيْثُ تُؤْمَرُونَ} " اور چلے جاؤ جہاں تم کو حکم دیا جاتا ہے" گویا ان کے ساتھ کوئی رہبر تھا جو ان کی راہنمائی کرتا تھا کہ انہیں کہاں جانا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت