{وَمَا آتَيْنَاهُم مِّن كُتُبٍ يَدْرُسُونَهَا} " اور ہم نے نہ تو انہیں کتابیں دیں جن کو یہ پڑھتے ہیں۔" کہ وہ کتاب ان کے لئے کوئی دلیل ہوتی {وَمَا أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمْ قَبْلَكَ مِن نَّذِيرٍ} " اور نہ آپ سے پہلے ہم نے ان کے پاس کوئی ڈرانے والا بھیجا ہے" کہ ان کے پاس اس کے اقوال و احوال ہوں جن کی بنیاد پر یہ آپ کی دعوت کو ٹھکرا رہے ہوں۔ ان کے پاس علم ہے نہ علم کا کوئی نشان۔