{فَلَا صَدَّقَ} " پس نہ اس نے تصدیق کی۔" یعنی اللہ تعالیٰ ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں، یوم آخرت اور اچھی بری تقدیر پر ایمان نہ لایا { وَلَا صَلّٰی وَلَكِنْ كَذَّبَ } اور نہ اس نے نماز ہی پڑھی بلکہ اس نے حق کی تصدیق کرنے کے بجائے تکذیب کی { وَتَوَلَّى} اور امر ونہی سے روگردانی کی ،یہی وہ شخص ہے جس کا دل مطمئن اور اپنے رب سے بے خوف ہے بلکہ وہ چلا جاتا ہے۔