فهرس الكتاب

الصفحة 4193 من 6343

{فَأَخَذَهُمُ اللّٰـهُ} " پھر اللہ تعالیٰ نے انہیں پکڑ لیا" اپنے عذاب کے ساتھ {بِذُنُوبِهِمْ} " ان کے گناہوں کی وجہ سے" جبکہ انہوں نے ان گناہوں پر اصرار کیا اور ان پر جمے رہے {إِنَّهُ قَوِيٌّ شَدِيدُ الْعِقَابِ } " بے شک وہ صاحب قوت اور سخت عذاب دینے والا ہے۔" اللہ تبارک و تعالیٰ کی قوت کے سامنے ان کی قوت کسی کام نہ آئی بلکہ قوم عاد، سب سے طاقتور قوم تھی، جو کہا کرتے تھے { مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً } (حم السجدۃ:41؍15) "ہم سے زیادہ طاقتور کون ہے؟'' اللہ تعالیٰ نے ان پر ہوا بھیجی جس نے ان کے قویٰ مضحمل کردیئے اور ان کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا۔

پھر اللہ تعالیٰ نے رسولوں کی تکذیب کرنے والوں کے احوال کا نمونہ بیان فرمایا، یعنی فرعون اور اس کے لشکروں کی مثال، چنانچہ فرمایا:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت