فهرس الكتاب

الصفحة 969 من 6343

{وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ} " اور جن کے وزن ہلکے ہوں گے" یعنی جن کی برائیوں کا پلڑا بھاری ہوا، ان کا معاملہ اس کے مطابق ہوگا {فَأُولَـٰئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُم } " پس یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنا نقصان کیا" کیونکہ وہ ہمیشہ رہنے والی نعمتوں سے محروم ہو کر درد ناک عذاب میں مبتلا ہوں گے {بِمَا كَانُوا بِآيَاتِنَا يَظْلِمُونَ} " اس واسطے کہ ہماری آیتوں کے بارے میں بے انصافی کرتے تھے" یعنی ان آیات کریمہ کی اطاعت جس طرح کرنا ان پر واجب تھی انہوں نے نہیں کی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت