{ لِّكُلِّ نَبَإٍ مُّسْتَقَرٌّ} " ہر خبر کے لئے ایک وقت مقرر ہے۔" یعنی ہر خبر کے استقرار کا ایک وقت اور ایک زمانہ ہے جس سے وہ آگے پیچھے نہیں ہوسکتی {وَسَوْفَ تَعْلَمُونَ} " اور تم کو عنقریب معلوم ہوجائے گا۔" یعنی جس جس عذاب کی تمہیں وعید سنائی گئی ہے تم اسے عنقریب جان لو گے۔