{قَالَ} اللہ تبارک و تعالیٰ نے شیطان کے کفر و استکبار پر سخت گرفت کرتے ہوئے فرمایا: {فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ } " پس تو نکل جا یہاں سے، بے شک تو مردود ہے" یعنی تو دھتکارا ہوا اور ہر بھلائی سے دور کردیا گیا ہے۔ {وَإِنَّ عَلَيْكَ اللَّعْنَةَ } " اور تجھ پر لعنت ہے" یعنی تو مذمت اور ملامت کا مستحق اور اللہ کی رحمت سے دور ہے۔ {إِلَىٰ يَوْمِ الدِّينِ } " جزا کے دن تک" اس آیت اور اس جیسی دیگر آیات میں دلیل ہے کہ شیطان اپنے کفر پر قائم اور بھلائی سے دور رہے گا۔ {قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي} ''شیطان نے کہا، اے رب مجھے ڈھیل دے" یعنی مجھے مہلت دے