فهرس الكتاب

الصفحة 828 من 6343

اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: { وَلَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ فَصَبَرُوا عَلَىٰ مَا كُذِّبُوا وَأُوذُوا حَتَّىٰ أَتَاهُمْ نَصْرُنَا ۚ} " آپ سے پہلے رسولوں کو بھی جھٹلایا گیا، پس انہوں نے اپنی تکذیب اور ایذا دیئے جانے پر صبر کیا، یہاں تک کہ ان کے پاس ہماری مدد آگئی" پس جس طرح انہوں نے صبر کیا اسی طرح آپ بھی صبر کیجیے۔ جس طرح وہ ظفر یاب ہوئے آپ بھی ظفر یاب ہوں گے۔ {وَلَقَدْ جَاءَكَ مِن نَّبَإِ الْمُرْسَلِينَ} " اور آپ کے پاس گزشتہ انبیا و مرسلین کی خبر پہنچ گئی ہے۔" جس سے آپ کے دل کو تقویت اور اطمینان حاصل ہوتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت