فهرس الكتاب

الصفحة 971 من 6343

اللہ تبارک و تعالیٰ بنی آدم سے مخاطب ہو کر فرماتا ہے: { وَلَقَدْ خَلَقْنَاكُمْ} " اور ہم نے تمہیں پیدا کیا" یعنی تمہارے جد امجد آدم کی اصل اور اس کے مادے کی تخلیق کی، جس سے تم سب پیدا کئے گئے {ثُمَّ صَوَّرْنَاكُمْ} " پھر تمہاری صورت شکل بنائی۔" پھر ہم نے تمہیں بہترین صورت اور بہترین قامت عطا کی۔ پھر اللہ تبارک و تعالیٰ نے آدم کو تمام چیزوں کے نام سکھائے جس سے اس کی باطنی صورت کی تکمیل ہوئی، پھر باعزت فرشتوں کو حکم دیا کہ وہ آدم کے اکرام و احترام اور اس کی فضیلت کے اعتراف کے طور پر اسے سجدہ کریں۔ چنانچہ انہوں نے اپنے رب کے حکم کی تعمیل کی {فَسَجَدُوا} " پس انہوں نے سجدہ کیا۔" یعنی تمام فرشتوں نے سجدہ کیا {إِلَّا إِبْلِيسَ } مگر ابلیس نے تکبر اور خودپسندی کی بنا پر سجدہ کرنے سے انکار کردیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت