فهرس الكتاب

الصفحة 2893 من 6343

یعنی ان کی حماقت اور ان کے نفع کی بجائے نقصان کو اختیار کرنے کو بیان کرتے ہوئے ان سے کہہ دیجیے ! { أَذٰلِكَ } یعنی وہ عذاب جو میں نے تمہارے لیے بیان کیا ہے { خَيْرٌ أَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ } " بہتر ہے یا وہ ہمیشگی والی جنت، جس کا وعدہ متقین سے کیا گیا ہے ؟" جن کو تقویٰ نے بڑھا دیا ہے، پس جو کوئی تقویٰ قائم کرتا ہے اس کے لیے اللہ تعالیٰ نے جنت کا وعدہ کر رکھا ہے۔ { كَانَتْ لَهُمْ جَزَاءً } "ہوگی وہ ان کے لیے بدلہ۔" یعنی متقین کے تقویٰ کی جزا کے طور پر { وَمَصِيرًا } اور ان کا ٹھکانا ہوگی، جس کی طرف وہ لوٹیں گے جہاں وہ ابدالآباد تک رہیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت