فهرس الكتاب

الصفحة 2150 من 6343

یعنی ہم نے اس قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے نازل کیا ہے جو ہدایت اور گمراہی، حق اور باطل کے درمیان تفریق کرتا ہے { لِتَقْرَأَهُ عَلَى النَّاسِ عَلَىٰ مُكْثٍ} " تاکہ آپ لوگوں کے سامنے ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں" تاکہ وہ اس کے معانی میں تدبر کریں اور اس میں سے اس کے مختلف علوم کا استخراج کریں۔ {وَنَزَّلْنَاهُ تَنزِيلًا} " اور ہم نے اس کو آہستہ آہستہ اتارا ہے۔" یعنی اس کو تھوڑا تھوڑا کر کے، ٹکڑوں میں تئیس (23) سال کے عرصہ میں نازل کیا ہے۔ {وَلَا يَأْتُونَكَ بِمَثَلٍ إِلَّا جِئْنَاكَ بِالْحَقِّ وَأَحْسَنَ تَفْسِيرًا} (الفرقان25؍33) " اور وہ جب کبھی آپ کے پاس کوئی پیچیدہ بات لے کر آئے تو ہم نے حق کے ساتھ اس کا جواب دے دیا اور بہترین طریقے سے بات کو کھول دیا۔" پس جب حق واضح ہوجائے جس میں کسی بھی پہلو سے کوئی شک و شبہ نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت