{ قَالُوا بَشَّرْنَاكَ بِالْحَقِّ} " انہوں نے کہا، ہم نے آپ کو سچی خوش خبری سنائی ہے" جس میں کوئی شک و شبہ نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے خاص طور پر۔۔۔ اے نبوت کے گھر والو ! تم پر اللہ کی رحمت اور برکتیں ہیں۔۔۔ تمہیں تو اللہ کے فضل و احسان کو نادرو ناممکن نہیں سمجھنا چاہئے۔ {فَلَا تَكُن مِّنَ الْقَانِطِينَ} "پس آپ ناامیدوں میں سے نہ ہوں" یعنی آپ ان لوگوں میں سے نہ ہو جائیں جو بھلائی کے وجود کو مستبعد سمجھتے ہیں۔ بلکہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس کی عنایات و احسان کے امیدوار رہیے۔